جرمنی کے دارالحکومت برلن کے جنوب مغرب میں واقع ایک خوبصورت اور تاریخی شہر پاٹس ڈیم کی ایک گلی شہر کے لوگوں کے لیے خاص طور پر دلچسپی کا باعث ہے، جہاں سےگزرنے والے راہگیر اکثر تین سو سال پرانے ایک گھر کے داخلی دروازے کے پاس دیوار پہ لگی پیتل کی اس تختی کو نہایت تجسس سے دیکھتے ہیں جس پر اس گھر کا نام لکھا ہے۔ گھر کا نام ہے ’پاکستان ہاؤس‘۔
خون ناحق کی صدا
بتاریخ: 31 دسمبر 2007
میں اپنے بلاگ پر کئی مرتبہ لکھ چکا ہوں کہ پاکستان کی عوام کو ہر صورت الیکشن کے دن باہر آنا ہوگا اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا ہوگا۔ کیونکہ یہ بات ازحد ضروری ہے کہ پاکستان کو موجود خطرناک حالات سے ایک منتخب حکومت نمٹے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن میں ہرصورت حصہ لینے کا اعلان کیا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ عالمی برادری پاکستان پر جمہوریت کی طرف واپسی کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے اور دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے کہ ہم کس راستے کا انتخاب کرتے ہیں۔ ایک راستہ عالمی برادری میں ہماری قدر، ہمارے اعتماد اور بطور قوم ہمارے وقار میں اضافے کا سبب بنے گا۔ اور دوسرا راستہ خودکشی کا ہے۔
اسٹیبلیشمنٹ نے اپنے پسندیدہ نمائندوں کو جتانے کا انتظام کر رکھا ہے۔ گھوسٹ پولنگ اسٹیشن، مہرزدہ بیلٹ پیپرز، انتخابی فہرستوں کے گھپلے اور بلدیاتی انفراسٹرکچر کا انتخابی استعمال سمیت کئی الزامات لگائے جارہے تھے۔ پاکستان کے دونوں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور بےنظیر کے اعلان کیا تھا کہ وہ الیکشن میں حصہ لیں گے اور لوٹا لیگ کے لئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ محترمہ پچھلے دو سال سے جنرل اور صدر مشرف سے مذاکرات کرتی رہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد کچھ لوگ اقتدار کا حصول بتاتے ہیں۔ میں ان لوگوں سے یہ سوال کرتا ہوں کہ کیا بیلٹ پیپر کے ذریعے اقتدار کے حصول کی کوشش کرنا جرم ہے؟ اگر جرم ہے تو یقینا اس کی مذمت کریں۔ اگر نہیں ہے تو ستائش کریں کہ محترمہ نے ہمیشہ بیلٹ پیپر کے ذریعے اقتدار کے حصول کو اپنا طریقہ بنایا اور احتجاجی سیاست سے گریز کرا۔ اس کے لئے انہوں نے نواز شریف کے ساتھ چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کرے۔ اس کے لئے انہوں نے پرو مشرف ہونے کا طعنہ بھی سنا۔ مگر مذاکرات، ڈپلومیسی اور آئینی طریقے سے مشرف کو رخصت کرنے کو صحیح اور بہتر راستہ چنا۔ چاہے آپ کو بے نظیر سے کتنے ہی اختلاف ہوں لیکن کیا آپ بھی میری طرح یہ باتیں سوچ رہے ہیں:
- بے نظیر میں ایسا کیا تھا کہ کچھ لوگوں کو اسے قتل کرنا پڑا؟
- وہ کون لوگ تھے کہ جن کے مفادات کو بےنظیر کی کامیابی سے نقصان پہنچنا تھا؟
- کیا اسے اس لئے قتل کیا گیا کہ وہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف تھی؟
- یا اسے اس لئے قتل کیا گیا کہ وہ پاکستان کے عوام کی ووٹوں پر منتخب ہوکر اقتدار میں آنا چاہتی تھی؟
- کیا دہشت گردی کو غلط سمجھنا گناہ ہے؟ کیا عوام کی طاقت، پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کے لئے کام کرنا غلط ہے؟
جن لوگوں نے بےنظیر کو قتل کیا وہ پاکستان کے دشمن تھے، وہ پاکستان کی عوام کے دشمن تھے۔ وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان کی عوام کو جمہوریت، انصاف، امن اور خوشحالی حاصل ہو۔ کیا آپ ان کا مقصد کامیاب ہونے دیں گے؟ یا آپ الیکشن کے دن گھر سے نکلیں گے اور ووٹ دیں گے؟ آپ اگر بے نظیر کے مداح ہیں تو شہید شہزادی کے مقصد کو کامیاب بنائیں۔ اگر آپ بےنظیر کے نقاد ہیں تب بھی گھر سے نکلیں، اور پیپلزپارٹی کو نہ سہی، اپنی پسند کے نمائندے کو ووٹ دیں اور پاکستان کے دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنادیں۔ اگر آپ ووٹ نہیں ڈالیں گے تو آمریت، ظلم، دہشت گردی، نا انصافی، اور افراتفری جاری رہے گی۔
ایک اور بھٹو آگیا ہے
بتاریخ: 30 دسمبر 2007
جب میں اپنے بلاگ پر محترمہ کے ایک انٹرویو کے بارے میں لکھ رہا تھا تو مجھے معلوم نہیں تھا کہ دن اتنی جلدی آجائے گا۔ مگر نیا شہزادہ آگیا ہے۔ ایک اور بھٹو میدان سیاست میں اتر چکا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے مختصر سے خطاب میں کہا کہ وہ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبران کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے انہیں بطور چئیرمین نامزد کیا۔ وہ پیپلزپارٹی کے تمام چئیرپرسنز کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جمہوریت اور وفاق پاکستان کی مضبوطی اور سلامتی کے لئے کام کریں گے۔ آخر میں انہوں نے جذبات سے مغلوب آواز میں کہا کہ ان کی والدہ ہمیشہ کہا کرتی تھیں، جمہوریت بہترین انتقام ہے۔
نیویارک ٹائمز پر:
پاکستان کے مقامی دہشتگرد، القاعدہ خطرے میں اضافے کا سبب
پاکستانی انگریزی اخبار ڈیلی ٹائمز اپنے ادارئے میں لکھتا ہے کہ حملے کرکے جھٹلانا القاعدہ کے لئے کوئی نئی بات نہیں۔ گرچہ محترمہ کو اس بات کا اندازہ تھا کہ القاعدہ اور طالبان کی ٹاپ ہٹ لسٹ پر ان کا نام ہے اور یہ کہ ان کے سیاسی مخالفین بھی انہیں مکمل امریکہ نواز اور پرو مشرف ثابت کرنے پر تلے ہیں۔ تب بھی وہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کو پاکستان کو لاحق سب سے بڑا خطرہ قرار دیتی رہیں۔ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں تھی کہ اس سے وہ امریکہ نواز ثابت ہورہی ہیں اور اس کا اثر ووٹوں پر پڑ سکتا ہے۔
چاہے آپ اس بات سے سرے سے انکاری ہوں کہ بےنظیر کا قتل القاعدہ کے مقامی دہشتگردوں نے کیا ہے۔ تب بھی اس حقیقت سے انکار کرنا بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کرلینے کے مترادف ہوگا کہ پاکستان کو انتہاپسند دہشت گردوں سے شدید خطرہ لاحق ہے۔ قوم کو چاہے دہشت گردی سے نمٹنے کے مشرف کے طریقہ کار پر اعتراض ہو، لیکن ایک بھیانک خطرہ جو بالکل سامنے کھڑا ہے اسے پہچان لینا چاہئے۔ محترمہ کے مخالفین ان پر امریکہ کا پٹھو اور مشرف نواز ہونے کا الزام لگاتے رہے۔ لیکن اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھی وہ پاکستان کے اینٹی امریکی ماحول میں بھی سچ کہتی رہیں، یہ سوچنا حماقت ہوگا کہ محترمہ کو پرو امریکہ ہونے کے سیاسی اور انتخابی مضمرات سے آگاہی نہیں تھی یا یہ کہ وہ روایت پسند اردو میڈیا پر کی جانیوالی اپنی کردارکشی سے بے خبر تھیں۔ لیکن ان کے ذہن میں بھی ضرور یہ خیال تھا کہ کیا ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ صرف اس لئے نہ لڑیں کیونکہ یہ امریکہ کے مفاد میں ہے؟ کیا ہزاروں پاکستانیوں کی زندگیوں کو لاحق خطرہ بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ہماری جنگ نہیں بناتا۔
ٹیلیگراف یو کے پر بیت اللہ محسود اور کسی مولوی صاحب کے درمیان ہونے والی مبینہ گفتگو کا ٹیکسٹ جو کہ حکومت پاکستان نے جاری کیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ جیسا کہ گفتگو سے پتہ چلتا ہے کہ بیت اللہ محسود، مولوی کو اپنے کسی جگہ پر قیام کے بارے میں بتا رہا ہے۔ تو کیا حکومت پاکستان نے اس جگہ بمباری کی؟ کیا فوری طور پر محسود کو اور مولوی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا؟ کیونکہ اگر آپ ٹیلیفون کال ٹریس کرسکتے ہیں تو ان ملزمان کے خلاف فوری ایکشن بھی لے سکتے ہیں۔ ویسے بھی تو یہ حکومت کو کئی جرائم میں مطلوب ہیں۔
محترمہ کے جنازے میں مشتعل کارکنوں نے پنجاب اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرنے کی کوشش کی جس پر آصف زرداری نے کارکنوں کو ایسے نعرے لگانے سے منع کیا۔
بی بی سی اردو پر: سندھ کیوں جل رہا ہے۔
سیاسی توازن بری طرح بگڑ گیا ہے اور یہ صورتحال سندھ میں پنجاب دشمن سوچ میں اضافہ کرے گی اسٹیبلیشمنٹ روایتی بھس میں انگارے پھینک کر دور کھڑی ہوجانے والا کردار ادا کرے گی۔ کیا سندھ ڈکیتیوں، قوم پرستوں، بے روزگاروں اور جوکروں کی نذر ہوجائیگا؟ یا کوئی پاکستان کو بچانے آگے آئے گا؟
انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے سانحے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے:
تنظیم کے مطابق ایسی تفتیش کی اہمیت اس لیے بڑھ گئی ہے کہ محترمہ بھٹو نے اپنی ہلاکت سے پہلے کھلے عام حکومت پر الزام لگائے تھے کہ انہیں سیکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی۔
اس کے علاوہ تنظیم کے نمائندے کے بقول پاکستان میں آزاد عدلیہ کی غیر موجودگی میں بھی ایسی تحقیقات کا غیر جانب دارانہ ہونا بے حد اہم ہے۔
وزارت داخلہ نے قتل کا ذمہ دار بیت اللہ محسود کو ٹہرایا ہے۔
پیپلز پارٹی نے وزارت داخلہ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اصل مجرموں کو چھپانے کی کوشش ہے۔
بے نظیر بھٹو کا قتل
نیویارک ٹائمز پر گیٹی امیجز کے فوٹوگرافر جان مور کی جائے واردات پر کھینچی گئی تصاویر۔ جان مور محترمہ کی انتخابی مہم کور کررہے تھے۔
بتاریخ: 27 دسمبر 2007
ہماری شہزادی کو قتل کردیا گیا. آخر ظالم، درندے، دہشت کے متوالے کامیاب ہیوگئے. انہوں نے جمہوریت کی ہماری امید کو قتل کردیا. اللہ تو میری والدہ کو صبر دے، اللہ تو پاکستانی قوم کو صبر دے، اللہ تو ہماری شہزادی کے بچوں کو صبر عطا فرما انہیں حوصلہ عطا فرما. یاللہ اس مشکل گھڑی میں ہماری مدد فرما. محترمہ بے نظیر بھٹو آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی.








"کراچی کی طالبانائزیشن" پرجاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین لکھتے ہیں: :۔ ‘‘حکومت سندھ کو ام احسان سمیت تمام ایسے لوگوں پر پابندی لگانی چاہئے جو انتہاپسندی پر
"کراچی کی طالبانائزیشن" پرنعمان لکھتے ہیں: ہم یہاں لسانی تعصب کی بات نہیں کررہے. میرا خیال ہے موضوع گفتگو جنگ زدہ علاقوں سے
"کراچی کی طالبانائزیشن" پراحمد سولنگی لکھتے ہیں: پہلے ہم سب پنجابی، پختون، سندھی، بلوچ بنیں پھر پاکستانی بنیں گے ہر ایک اپنے شہر اور
"اردو بلاگستان پر ایک مضمون" پرحیدرآبادی لکھتے ہیں: نعمان صاحب ! اگر اس شمارے کی پ۔ڈ۔ف ناچیز کو بھی ای۔میل کر دیں تو بہت بہت
"کراچی کی طالبانائزیشن" پرخاور بلال لکھتے ہیں: راہبر نسلی تعصب نے کراچی کی ایک نسل تباہ کردی ہے، کم از کم آپ اپنے بھائ
"کراچی کی طالبانائزیشن" پرراہبر لکھتے ہیں: احمد سولنگی! صوبہ سرحد میں سندھی یا اردو آبادی سے کیا لینا دینا؟ ویسے میرے نزدیک پنجاب میں
"Urdu Read Write and Blogging Support" پریاسر عمران لکھتے ہیں: brother I need an urdu language pack for wordpress or an urdu package of wordpress can you help me please,