نعمان کی ڈائری

ایک عام سے لڑکے کی بہت خاص خاص باتیں

تعارف

میں کراچی میں رہہتا ہوں اور دودھ کی دکان چلاتا ہوں۔ واجبی سی تعلیمی اہلیت رکھتا ہوں۔ تھوڑا سا ٹیکنالوجی سے لگاؤ ہے اور ڈائری لکھنے کی گندی عادت بچپن سے ہے۔ اگر کوئی بچپن سے ایک کام کر رہا ہو تو وہ عادت بہت پختہ ہوجاتی ہے۔ مثال کے طور پر دیکھا گیا ہے [...]

دوسرا دن

ویسا ہی ایک اور دن۔ روزے کے بعد کچھ دیر ٹی وی دیکھا، دکان روانہ ہوا۔ دکان پہنچا تو کام کے ساتھ ساتھ باتیں بھی چلتی رہیں۔ عباس میری دکان پر کام کرتا ہے اس کا تعلق پنجاب کے ضلع چیچہ وطنی سے ہے۔ آج اس نے ایک واقعہ سنایا جو میں یہاں اسی کی [...]