نعمان کی ڈائری

ایک عام سے لڑکے کی بہت خاص خاص باتیں

زمرہ: عمومی

سیلاب اندھیرا اور پانی کی قلت

اٹھارہ جولائی کو ہونے والی طوفانی بارش کے دوران کراچی میں تقریبا پچاس کے قریب لوگ ہلاک ہوگئے۔ سینکڑوں زخمی ہوئے۔ تمام شہر پوری رات تاریکی اور سیلابی پانی میں ڈوبا رہا۔ اس دوران شہری حکومت کی کارکردگی پر لوگوں رد عمل ملا جلا رہا۔ اس طوفانی بارش نے کراچی میں بارشوں کا پینتیس سالہ [...]

متاثرین سوات کی مدد کریں مگر مدد کو کارآمد بنائیں

سوات کے متاثرین کی مدد کے لئے الخدمت ویلفئر سوسائٹی سے رابطہ کریں:
الخدمت ویلفئر سوسائٹی
مکان نمبر پانچ سو چار، قائدین کالونی،
نزد اسلامیہ کالج۔ کراچی۔

021 4912568
021 4918297

ان نمبروں پر کال کرکے آپ مقبول عالم، عبدالجبار یا فواد شیروانی سے بات کریں اور مزید معلومات حاصل کریں۔ الخدمت ویلفئر سوسائٹی نقد رقومات کے علاوہ دیگر امدادی [...]

نظام عدل کے خلاف وادیلا کیوں مچایا جائے؟

تیرہ اپریل کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے ایک قرار داد منظور کی جس کے تحت صدر کے جاری کردہ نفاذ عدل ریگیولیشن کی بھرپور حمایت کی گئی۔ تین سو ارکان کے ایوان میں سے صرف متحدہ قومی موومنٹ اور ایاز میر نے اس مسودے کے خلاف پارلیمان میں آواز بلند کی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے [...]

پاکستان کی کردارکشی کا حصہ نہ بنیں

آصف زرداری کے انتخاب پر شور مچا ہے کہ یہ لٹیرا، رشوت خور، بددیانت، سیاستدان کیسے صدر پاکستان بن گیا۔ میں نے گزشتہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا تھا مگر ووٹ دینے کی وجہ آصف زرداری کی عظیم قائدانہ صلاحیتیں بالکل نہ تھی۔ لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ آصف زرداری [...]

کتنی حسین ہے یہ زندگی

دوسری فلم ہے شہرہ آفاق امریکی فلم It’s a Wonderful Life۔ انیس سو چھیالیس میں جنگ عظیم دوئم کے خاتمے کے بعد کی یہ بلیک اینڈ وائٹ امریکی فلم، امریکن فلم انسٹی ٹیوٹ کی سو بہترین امریکی فلموں میں سے ایک ہے۔ اور سب سے زیادہ متاثر کن فلموں کی فہرست میں نمبر ایک [...]

پوٹرز کی قربانیاں، اور قربانیوں کی کہانیاں

میں آجکل ہیری پوٹر سیریز پڑھ رہا ہوں۔ ہیری پوٹر کی کہانی بے حد دلچسپ ہے۔ اس کی تعریف اور تنقید میں ہزاروں صفحات لکھے جا چکے ہیں۔ اس لئے میں آپ کو یہ بتا کر مزید بور نہیں کرونگا کہ مجھے یہ داستان کس قدر مسحورکن معلوم ہوتی ہے۔
دین دار حضرات کہتے ہیں کہ [...]

دو سال

اکتوبر کی بائیس تاریخ کو، نعمان کی ڈائری کے دو سال پورے ہوگئے۔ ابتدا میں یہ بلاگ محض روز مرہ کے واقعات قلم بند کرنے کا ایک ذریعہ تھا، لیکن آہستہ آہستہ اس میں نئے موضوعات شامل ہوتے گئے۔ پہلے یہ بلاگ اسپاٹ پر واقع تھا پھر میں نے اسے اس نئے ڈومین پر منتقل [...]

ستائیس اور اٹھائیس اکتوبر کی درمیانی رات، یعنی کل، کراچی کے لوگوں نے ایک انتہائی سحر انگیز منظر کا مشاہدہ کیا۔ میں کل شام جب باہر نکلا ہوں تو سامنے ایک بڑا سا چاند آسمان پر دمک رہا تھا۔ میں نے اپنی زندگی میں اتنا حسین منظر نہیں دیکھا تھا۔ یہ چاند تصویر میں اتنا [...]

نعمان اسلام آباد میں

ان دنوں‌ میں نیشنل کنونشن کے سلسلے میں اسلام آباد آیا ہوا ہوں۔ بہت ساری تصویروں، ڈھیر ساری باتوں ڈھیر جمع ہے۔ لیکن اسلام آباد میں ڈیسنٹ انٹرنیٹ کیفوں کی شدید قلت ہے۔ لحاظہ انتظار فرمائیے۔

بہادر خاتون جرنلسٹ بندوق کی زد میں

بارہ مئی کو جب پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کی غرض سے عروج ضیاء (میٹروبلاگنگ کی بلاگر اور جرنلسٹ) مزار قائد کی طرف جارہی تھیں تو شرپسندوں نے ان کے سر پر ٹی ٹی پستول رکھ دی۔ ان کا پریس کارڈ دیکھنے پر انہیں جانے دیا گیا۔ یہ سب کچھ پولیس موبائل [...]

مشینوں کی آپس میں گفتگو

مصنوعی ذہانت رکھنے والے دو تجرباتی روبوٹ آمنے سامنے۔ ایلیس اور جیبرویکی انٹرنیٹ کے دو مشہور چاٹ روبوٹ ہیں۔ یہ اپنے ڈیٹا بیس میں موجود ڈیٹا کی مدد سے انسانوں سے چیٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مقصد ایلن ٹیورنگ کی تھیوری کو جانچنا ہے کہ آیا مصنوعی ذہانت انسانی ذہانت کو دھوکا دے سکتی [...]

بدی کے مقابل پیار کا بٹن

دور پار کی کسی ریاست میں ایک عظیم شہر ہے۔ شہر جو پورا ملک ہے۔ جو حسین تو نہیں، مگر جفاکش ہے، وفا شعار ہے اور لائق بھروسا ہے۔ جو ذمہ دار ہے، بڑا ہے، قدامت، جدت، مشرق اور مغرب کے بیچ میں کھڑا ہے۔ جو ایک پل ہے معاشی خوشحالی کا، خوابوں کا۔ [...]