نعمان کی ڈائری

ایک عام سے لڑکے کی بہت خاص خاص باتیں

زمرہ: انتخابات 2008

پیپلز پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے سندھ ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دو سو پچاس کے انتخابی نتائج کا سرکاری اعلان روکنے اور حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کی درخواست دائر کی ہے۔ روزنامہ امت میں ڈاکٹر اختیار بیگ کا انٹرویو۔ (شکریہ می) پیپلز پارٹی نے کراچی کے چار [...]

سوالات

کیا نواز شریف بے نظیر کے قتل کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کی حمایت کریں گے؟ کیا زرداری ججوں کی بحالی کے نواز شریف کے مطالبے پر عمل درآمد میں ساتھ دیں گے؟ یا وہ عدلیہ کی بحالی کے بجائے عدلیہ کی آزادی کی گردان جاری رکھیں گے؟ صدر پرویز مشرف کا مستقبل میں کیا [...]

نتیجہ: NA-250

خوش بخت شجاعت تریپن ہزار ووٹ لے کر ڈاکٹر صاحب کے تینتالیس ہزار ووٹوں‌ پر سبقت لے گئی ہیں۔ وہ بغیر دھاندلی کے بھی جیت جاتیں‌ مگر تب شاید دس ہزار ووٹوں‌کا فرق نہ ہوتا۔ بہر حال خوش بخت کے حامیوں‌ مبارکبار امید ہے وہ ایک اچھی پارلیمینٹیرین ثابت ہونگی اور حلقے کے لوگوں‌ کی [...]

کراچی کے بلاگرز اور متحدہ قومی موومنٹ کی دھاندلیاں

میٹرو بلاگنگ کراچی پر جناب امیر حمزہ جعلی ووٹ ڈالنے کے اپنے ایڈونچر کی کہانی بمعہ تصاویر بیان کرتے ہیں۔ عجیب بات یہ ہے کہ کراچی کے بلاگرز جس دھاندلی کی اطلاعات تواتر سے دے رہے ہیں ہمارا میڈیا اس دھاندلی پر قطعا آنکھیں بند کرے بیٹھا رہا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی دھاندلی کے [...]

خالد عمر بھی اپنا ووٹ ڈالنے گئے لیکن کافی دوڑ دھوپ کے بعد بھی ان کا نام کسی ووٹر فہرست میں نہ نکلا۔ لیکن دھاندلی کے تقریبا وہی واقعات جو ڈاکٹر علوی اور نعمان نے بیان کرے۔ خالد عمر نے بھی دہرائے ہیں۔

میٹروبلاگ کراچی پر ڈاکٹر علوی نے ہمارے حلقے کے انتخابات کا جائزہ پیش کیا اور قارئین سے ووٹ طلب کیا کہ وہ کسے ووٹ دیں گے۔ حیرت انگیز طور پر ان کے پول بھی میں خوش بخت جیتتی نظر آرہی ہیں۔ (اف خدا یہ اس دنیا کو کیا ہوتا جارہا ہے کم از کم میٹروبلاک [...]

جیو پر اپنے حلقے کے نتائج دیکھیں۔ واضح رہے یہ نتائج فی الحال حتمی نہیں کہے جاسکتے۔

دھاندلی کے واقعات

میں ووٹ ڈالنے کے لئے دوپہر ڈھائی بجے گھر سے نکلا۔ جب میں اپنے پولنگ اسٹیشن والی سڑک پر پہنچا تو دیکھا کہ وہاں ایم کیو ایم کے علاوہ کسی بھی پارٹی کا پولنگ کیمپ نہیں تھا۔ پولنگ اسٹیشن پہنچا تو وہاں اندر صرف ایم کیو ایم کے پولنگ ایجنٹ موجود تھے۔ بڑی تعداد میں [...]

پولنگ اسٹیشن پر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کی رہنمائی کے لئے یہ ویڈیو جاری کیا ہے:

ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ بمقابلہ ایم کیو ایم

افتخار نے اپنے بلاگ پر پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ کی حمایت کی ہے اور قارئین سے انہیں ووٹ دینے کی فرمائش کی ہے۔ جو میرے خیال میں دیگر صوبوں میں رہنے والوں کے لئے ایک بہترین آپشن ہے۔ کیوں کہ ان کی جیت کا امکان ہے اور وہ اچھا مقابلہ کررہے ہیں تو جتنے [...]

دی گریٹ ڈیبیٹ

آج شام جیو ٹی وی پر الیکشن کے سلسلے کا پروگرام گریٹ ڈیبیٹ کچھ دیر دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ اس پروگرام میں پاکستان کی چھ بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندے مختلف امور پر اپنی پارٹی کا موقف بیان کرتے ہیں۔ اس سے پہلے میں اس سلسلے کا ایک اور پروگرام دیکھ چکا ہوں جو کہ [...]

دہشت، انتہاپسندی اور ویلنٹائن ڈے

دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے منایا جارہا ہے۔ کراچی میں پھولوں، تحائف اور ویلنٹائن کارڈز کی فروخت زوروں پر ہے۔ خود راقم نے۔ آہم آہم۔۔۔ تاہم چند ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں محبت کرنے والے لوگ بالکل پسند نہیں۔ وہ آدمی اور عورت، لڑکا اور لڑکی کے درمیان محبت کے اظہار کو مغربی تہذیبی یلغار [...]