کمرشل بریک

عدلیہ کی آزادی
اور
مشرف کی مفروری

جیسی شاندار فلموں کے خالق ۔ ۔ ۔

دی گریٹ ڈیبیٹ ۔ ۔ ۔
میرے مطابق۔ ۔ ۔
کیپیٹل ٹاک ۔ ۔ ۔
اور آج کامران کے ساتھ ۔ ۔ ۔

کے مصنف

آسکر ایوارڈ یافتہ ٹی وی چینل ۔۔۔

اب پیش کرتا ہے:

کیری لوگر پریمئر لیگ۔

جس میں نیوز چینلز پر مباحثوں کے چیتے۔۔ امریکی امداد کے حصول کے لئے ایک دوسرے سے دست و گریبان ہونگے۔

آٹھ پہلوان،
ایک اسٹوڈیو،
چار کیمرے،
اور فیصلہ کرنے والے ہونگے آپ۔ ابھی چار چار چار سو بیس پر ایس ایم ایس کریں اور اپنے پسندیدہ کاغذی شیر کو ووٹ کریں۔

کس کو ملے یہ امریکی امداد؟
فوج کو، اسٹیبلیشمنٹ کو، یا پاکستان کے جمہوری اداروں کو؟

فیصلہ ہوگا لائیو اور جج ہونگے آپ۔

ایس ایم ایس کرنے والے ایک خوش نصیب کو بیس ڈالر کے نوٹ کی شکل دکھائی جائیگی۔ اور دس خوش نصیبوں کو ڈالروں کی خوشبو سنگھائی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔

کیری لوگر پریمئر لیگ ۔

ہر پیر سے جمعرات۔۔۔ شام سات بج کر دس منٹ اور رات گیارہ بج کر چھیاسٹھ منٹ پر

صرف اور صرف جیو نیوز پر

۔ ۔ ۔

نہا دھو کر جیو
ٹی وی دیکھ کر جیو

۔۔۔۔