آج کے اخبار سے

روزنامہ جنگ پر کالم نویس انور غازی نے آج لاعلمی اور بے تکی معلومات پر مبنی صحافت کی انتہا کردی ہے۔ موصوف نے بلیک واٹر کو فری مینسنز سے جا ملایا ہے اور یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ فری میسنز ایک یہودی تنظیم ہے۔ جسے پاکستان میں جنرل ضیاء کے دور میں بین کردیا گیا تھا۔ موصوف کے تمام کالم کا دورامدار اس ویڈیو پر ہے جو ابھی چند دن پہلے ڈاکٹر علوی نے اپنے بلاگ پر شائع کی تھی۔

اس ویڈیو اور ڈاکٹر علوی کی پوسٹ پر میری رائے میرے انگریزی بلاگ پر ملاحظہ فرمائیں۔

اور جب آپ جنگ کے ویب سائٹ پر انور غازی کا بے تکا مضمون پڑھ چکیں تو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کالم”خوشگوار یادیں” بھی ملاحظہ فرمائیے گا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نہایت سادگی کے ساتھ بہت ہی شستہ زبان میں بڑی نفاست سے لکھتے ہیں۔ ان کے لہجے کی مٹھاس، بیان کی خوبصورتی اور اخلاص ان کی تحریر کی نمایاں خوبیاں ہیں۔