یہاں پر ڈنمارک کے شہریوں کی طرف سے ایک خط ہے مسلمان دنیا کے نام۔ اس خط کو اردو کے علاوہ کئی اور زبانوں میں یہاں پڑھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی ہزاروں ڈینش شہریوں کے تبصرہ جات بھی پڑھے جاسکتے ہیں جس میں انہوں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔
مشہور مصری بلاگر سینڈ منکی نے مسلمانوں کو احتجاج کے انتہائی موثر اور حقیقی طریقے بتائیں ہیں۔ جن میں سے میرے پسندیدہ طریقے درج زیل ہیں:
- ڈنمارک سمیت پورے یورپ میں نبی پاک کی زندگی کے بارے میں ایک نمائش کا بندوبست کیا جائے جو یورپی عوام کو سیرت طیبہ سے روشناس کرائے۔
- دی میسیج نامی فلم کا ڈینش سمیت کئی زبانوں میں ترجمہ کرکے یورپ میں مفت دکھایا جائے۔
- قرعہ اندازی کے ذریعے یورپ سے سو بچوں کو اسلامی دنیا کے عام سے سو گھرانوں کے ساتھ ایک ہفتہ گزارنے کے لئیے بلایا جائے۔ تاکہ انہیں پتہ چلے کہ مسلمان کتنے امن پسند اور محبت کرنے والے لوگ ہیں اور یہ بھی پتہ چلے کہ مسلم ملکوں کا کلچر ان کا معاشرہ کیسا ہے۔
- سیرت طیبہ پر ایک ایسا ویب سائٹ بنایا جائے جو تمام یورپی زبانوں میں دستیاب ہو۔
- یورپی عوام سے انٹرنیٹ کے ذریعے انٹرایکٹ کیا جائے۔
اسلام امن، محبت، بھائی چارے اور برداشت کا دین ہے۔ ہمارے نبی پاک نے ہمیں صبر اور برداشت کی تعلیم دی ہے۔ ہم اس نبی کے امتی ہیں کہ جس نے اپنے جانی دشمنوں کو بھی معاف کردیا۔ ہم اس نبی کے امتی ہیں جس نے بغیر خون بہائے مکہ فتح کیا ۔ کونسا راستہ اچھا ہے؟ سیرت طیبہ کی تبلیغ کا راستہ یا نبی کی تعلیمات کیخلاف تشدد کا راستہ؟





"کراچی درخشاں ماضی کی طرف رواں دواں" پرٍاکمل خان لکھتے ہیں: کراچی کا ماضی روشن تھا اورمستقبل بھی اسے روشنیوں کا شہر
"ہارڈی ہیرون ۔ ابنٹو کا اگلا نسخہ" پررانا رضوان لکھتے ہیں: اسلام علیکم !
"ناظم کراچی کا شوق مشہوری" پرعبدالقدوس لکھتے ہیں: بھائی زرا احتیاط فرمائیں کیوں کہ آپ کے شہر میں ان کی دادا گیری ہے
"ناظم کراچی کا شوق مشہوری" پرافتخار اجمل بھوپال لکھتے ہیں: جس طرح تشہیر کی گئی اس سے تو ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی باقاعدہ منصوبہ بندی
"ناظم کراچی کا شوق مشہوری" پرقدیر احمد لکھتے ہیں: کل اے آر وائی پر پی جے میر نے مصطفٰی کمال کو بلایا ہوا تھا اور اسے
"ناظم کراچی کا شوق مشہوری" پرنعمان لکھتے ہیں: ابوشامل - غلطی سرعام تسلیم کرنے کی روایات ہمارے یہاں کہاں ہے؟ شکر ہے انہوں نے اپنے
"ناظم کراچی کا شوق مشہوری" پرشعیب صفدر لکھتے ہیں: بھائی! غلطی کسی سے بھی ہو جاتی! دراصل ایم کیو ایم کو اپنے متعلق ایک اچھی خبر