غیر ذمہ دارانہ بلاگنگ اور پروپگینڈا

میں پہلے ہی اس بارے میں لکھ چکا ہوں۔ روزنامہ نیشن نے صدر زرداری کے اسپیلنگ مسٹیکس والی تصاویر کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ بشکریہ پاکستانی گپو۔

ویسے اس کی ضرورت نہیں تھی۔ کوئی چوتھی جماعت کا بچہ بھی بتا سکتا تھا کہ صدر زرداری کا اتنے عام الفاظ کی ہجے غلط لکھنے کا امکان تقریبا ناممکن تھا۔ چاہے زرداری میٹرک پاس ہی ہے، لیکن ایک بندہ امریکہ میں کافی عرصہ رہ چکا ہو، بقول لوگوں کے برطانیہ میں سرے محل کا مالک ہو وہ کم از کم گاڈ کی اسپیلنگ تو کر ہی سکتا ہے۔

میں منتظر ہوں کب ہمارے پاکستانی بلاگر خلائی مخلوق، اڑن طشتریوں، اور جنات کی تصاویر بطور شاکنگ فیکٹس پیش کرنا شروع کرتے ہیں۔