پلاسٹک کی تھیلیوں پر لگی پابندی اور ان کے بے تحاشا استعمال کو کم کرنے میں حکومت کی مدد کریں۔ اس کام کو ممکن بنانے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ جب آپ خریداری کرنے بازار جائیں تو اپنے ساتھ گھر سے کپڑے یا کاغذ کا تھیلا لے کر جائیں۔ کوئی دکاندار اگر آپ کو پلاسٹک کی تھیلی دے تو منع کردیں اور اسے بتائیں کہ آپ کیوں پلاسٹک کی تھیلی نہیں لے رہے۔ اپنی گاڑی، موٹر سائیکل یا گھر میں دروازے کے قریب ہی تھیلے رکھیں تاکہ جب آپ بازار جائیں تو اپنے تھیلے استعمال کریں۔ برطانوی جریدے گارجین پر خریداروں کے لئے چھ بہترین تھیلے دیکھیں۔ یہ فیشن ایبل بھی ہیں اور سادہ بھی اور آپ آسانی سے ایسا کوئی بیگ خود بھی بناسکتے ہیں۔ براہ مہربانی دکانداروں سے پلاسٹک کی تھیلیاں طلب کرنا بند کردیں۔ شاپنگ بیگ مانگ کر آپ اپنے لئے ہی نہیں بلکہ پورے شہر کے لئے آلودگی، بیماریاں اور تکالیف مانگ رہے ہیں۔
“خریداری کا فیشن ایبل انداز اپنائیے” پر3 تبصرہ جات ہوئے ہیں
آپکا تبصرہ
تبصرہ جات اس پالیسی کے تحت قبول کرے جاتے ہیں۔

یہ صفحات اس بلاگ اور مصنف کا تعارف، بلاگ کی پرانی تحاریر، اور مصنف سے رابطے کی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ یہ بلاگ کی عام تحاریر سے علیحدہ ہیں اور اگر یہ آپ کا نعمان کی ڈائری کا پہلا دورہ ہے تو یہ صفحات اچھا نقطہ آغاز ہوسکتے ہیں۔

حالیہ تحاریر:
حالیہ تبصرہ جات:
"کراچی کی طالبانائزیشن" پرجاوید گوندل ۔ بآرسیلونا ، اسپین لکھتے ہیں: :۔ ‘‘حکومت سندھ کو ام احسان سمیت تمام ایسے لوگوں پر پابندی لگانی چاہئے جو انتہاپسندی پر
"کراچی کی طالبانائزیشن" پرنعمان لکھتے ہیں: ہم یہاں لسانی تعصب کی بات نہیں کررہے. میرا خیال ہے موضوع گفتگو جنگ زدہ علاقوں سے
"کراچی کی طالبانائزیشن" پراحمد سولنگی لکھتے ہیں: پہلے ہم سب پنجابی، پختون، سندھی، بلوچ بنیں پھر پاکستانی بنیں گے ہر ایک اپنے شہر اور
"اردو بلاگستان پر ایک مضمون" پرحیدرآبادی لکھتے ہیں: نعمان صاحب ! اگر اس شمارے کی پ۔ڈ۔ف ناچیز کو بھی ای۔میل کر دیں تو بہت بہت
"کراچی کی طالبانائزیشن" پرخاور بلال لکھتے ہیں: راہبر نسلی تعصب نے کراچی کی ایک نسل تباہ کردی ہے، کم از کم آپ اپنے بھائ
"کراچی کی طالبانائزیشن" پرراہبر لکھتے ہیں: احمد سولنگی! صوبہ سرحد میں سندھی یا اردو آبادی سے کیا لینا دینا؟ ویسے میرے نزدیک پنجاب میں
"Urdu Read Write and Blogging Support" پریاسر عمران لکھتے ہیں: brother I need an urdu language pack for wordpress or an urdu package of wordpress can you help me please,



مئی 19th, 2007 8:23 am
اس پر پابندی لگ جائے تو اچھا رہے گا۔ یا ان کو اتنا مہنگا کردیا جائے کہ عوام خریدیں ہی نہیں۔
مئی 19th, 2007 8:36 am
شاکر کچھ دن پہلے یہ سفارش مئیر صاحب کو پیش کی جاچکی ہے۔ مگر پتہ نہیں وہ ایسا کیوں نہیں کرتے۔
مئی 19th, 2007 3:34 pm
حکومت کو چاہیے کہ ان تھیلوں کی پیداوار ہی بند کردے اور ان پر مکمل پابندی لگا دے۔ یہ تھیلے صرف وہی قوم استعمال کرسکتی ہے جس کو اپنے ملک کی صفائی عزیز ہو اور اپنے سیوریج سسٹم کے فول پروف ہونے پر مکمل اعتماد ہو ہم جیسے نہیں جو راہ چلتے سڑکوں پر گند پھینکنا اعزاز سمجھتے ہیں۔