12/09/2006

متحدہ قومی موومنٹ نے بھارتی سیاستدان لالو پرساد یادیو کو کراچی سے پارلیمانی سیٹ پیش کردی۔ لالو کراچی سے الیکشن لڑیں گے اگر کبھی ایشیا کی مشترکہ پارلیمنٹ کا خواب عملی تعبیر پایا تب۔ ویسے لالو، بھالو اور الطاف میں کچھ زیادہ فرق نہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ لالو مزاحیہ باتیں کرتے ہیں جبکہ الطاف حسین سے یہ خودبخود سرزد ہوتی ہیں۔

بذریعہ عدنان یہ خبر سننے کو ملی کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آرمی کو ستاسی فیصد مفت بجلی فراہم کئے جانے کے معاملے پر قوانین میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے۔ میرے خیال میں یہ مطالبہ اس وجہ سے جائز ہے کہ یہ بجلی بہت مہنگی ہے اور اس ستاسی فیصد مفت بجلی کا بوجھ پاکستانی عوام پر پڑتا ہے جو کہ اس خطیر حصے کے علاوہ ہے جو ہر سال بجٹ میں افواج کے لئے مختص کیا جاتا ہے۔ افواج پاکستان کو اپنے اخراجات اس بجٹ کی حد تک رکھنا چاہئے۔ دوسرا یہ کہ جنرل مشرف کہتے ہیں کہ افواج پاکستان ملک کا سب سے بڑا ٹیکس دہندہ ادارہ ہے۔ تو اس سب سے بڑے ٹیکس دہندہ ادارے کو اپنی توانائی کی ضروریات کے لئے سول ذرائع پر انحصار کم سے کم کرنا چاہئے تاکہ پاکستان کی عوام کو کچھ ریلیف ملے۔

تمنا کا چھٹا قدم، سات دسمبر سے چھٹا بین الاقوامی کارا فلم فیسٹیول کراچی میں شروع ہورہا ہے۔ اس میں کئی ملکوں بشمول بھارت کی فلمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جس میں ڈینیل پرل پر بننے والی انگریزی فلم ان فینائٹ جسٹس دکھائی جائے گی۔ آج سے پانچ سال پہلے کراچی ہی میں ڈینیل پرل کو ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری عمر شیخ اور اس کے ساتھیوں نے اغواء کے بعد سنگدلی سے قتل کردیا تھا۔

شیرازی کا پاکستان سلائیڈ شو۔ شیرازی کا چورنگی پر لکھا گیا مضمون، منگروو جنگلات بھی توجہ کا طالب ہے۔

تبصرہ جات

“قرب و جوار سے” پرایک تبصرہ ہوئے ہیں

  1.  اجمل رقم طراز ہیں:

    الطاف حسين اور اس کی جماعت صرف لطيفے ہی سناتی ہے يا کچھ اور بھی کرتی ہے ؟
    فوج کا بجٹ فوج سے نہيں آتا کيونکہ ان پر جو ٹيکس لگتا ہے وہ اسی سطح کے سويلين سرکاری افسر سے بہت کم ہوتا ہے اور ان کو حکومت جو پلاٹ چاليس ہزار روپے ميں ديتی ہے وہ سويلين آفيسر کو ڈھائی لاکھ روپے ميں ديتی ہے ۔ کرنل اور اس کے بڑے عہدوں کے فوجيوں کو ريٹائر ہونے تک تين تين پلاٹ کم از کم ايک ايک کنال کے مل جاتے ہيں جب کہ وہ سويلين افيسر خوش نصيب سمجھا جاتا ہے جس کو ريٹائر ہونے تک ايک پلاٹ مل جائے ۔ فوج کے جو محکمے ٹيکس ديتے ہيں ان کو حکومت ايک بلين کا ٹھيکہ دو بلين ميں دے کر پندرہ فيصد سيلز ٹيکس وصول کرتی ہے ۔
    ڈينيل پرل کو جس نے بھی قتل کيا اس کا نام نہ عمر ہے نہ شيخ ۔ يہ سب شعبدہ بازی ہے ۔ اگر صحيح ہوتا تو کھُلی عدالت ميں مقدمہ چلايا جاتا ۔

آپکا تبصرہ

تبصرہ جات اس پالیسی کے تحت قبول کرے جاتے ہیں۔

English اردو

English اردو