نعمان کی ڈائری ایک سادہ اردو بلاگ ہے جس پر پاکستانی معاشرے، کراچی، اردو، ویب، کمپیوٹنگ، لینکس اور اوپن سورس سوفٹویر، پاپولر کلچر اور سائنس، تاریخ، فلم، موسیقی، ٹیلیوژن، اور بلاگ کے مصنف نعمان کی روز مرہ زندگی کے متعلق تحاریر شائع کی جاتی ہیں۔ بلاگ کے مصنف نعمان کی عمر ستائیس سال ہے اور وہ کراچی میں رہتا ہے۔ واجبی سی تعلیمی قابلیت رکھتا ہے اور حال ہی میں ورچوئل یونیورسٹی پاکستان کے بی ایس ماس کمیونیکیشن کے پروگرام میں داخل ہوا ہے تاکہ اپنے تعلیمی کیرئیر کو پھر سے شروع کرسکے۔ جب یہ بلاگ شروع کیا گیا تب نعمان اپنے والد کی دودھ کی دکان پر کام کرتا تھا۔ مگر اب بلاگنگ اور لکھنا لکھانا ہی اس کا کل وقتی ذریعہ معاش ہیں۔ نعمان دیسی گلیکسی، مائی ابنٹو بلاگ اور تماشا نامی انگریزی بلاگز پر بھی لکھتا ہے۔ اس کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مقبول انگریزی میگزین اسپائڈر میں بھی وقتا فوقتا لکھتا رہتا ہے۔ نعمان بچوں کی ایک کتاب “دادی جان مصر میں” کا مصنف ہے جسے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے مقابلے میں پہلا انعام ملا اور جلد ہی نیشنل بک فاؤنڈیشن اس کتاب کو شائع کرنے کا اہتمام کرے گی۔
نعمان لبرل سیکولر سیاسی خیالات کا حامل ہے اور خود کو روشن خیال نہیں بلکہ جدید خیال سمجھتا ہے۔ آپ کا اس کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں، آخر ہم سب ہی اپنے آپ کو کیا کچھ نہیں سمجھتے۔ آپ اس بلاگ کی مختلف پوسٹس پر تبصرہ جات کے ذریعے اظہار خیال کرسکتے ہیں۔
نعمان دیگر بلاگز، جرائد و رسائل، ویب سائٹس وغیرہ کے لئے اردو یا انگریزی دونوں زبانوں میں لکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اگر آپ کے پاس نعمان کے لئے کوئی دلچسپ پیشکش ہے یا آپ ایسے ہی راہ و رسم بڑھانا چاہتے ہیں تو بلا جھجھک رابطے کے صفحے پر تشریف لائیں یا ذیل میں درج ای میل پتے پر اپنا پیغام ارسال کریں۔
![]()







"اداسی" پرمنهاج الرحمان لکھتے ہیں: کمال پوسٹ ھے نعمان صاحب۔ اس ملک میں فرعونیت کی انتھا ھو چکی ھے۔ ھمارا موسی نا
"اداسی" پرابوشامل لکھتے ہیں: لیں جی آپ کو تیسری مرتبہ ہمارے بلاگ سے بھی ٹیگ کر دیا گیا ہے، اب آپ
"اداسی" پرArif Anjum لکھتے ہیں: آپ کو یہاںپر ٹیگ کردیا گیا ہے۔ پولیس کو مطلع کرنے کی کوشش نہ کیجئے اور
"برمودا مثلث" پرمحمد طفیل لکھتے ہیں: ماشاءاللّہ آپ نے اپنی قومی زبان کی بہت بڑی خدمت کرکے اپنے ہم وطنوں کو بہت اچھی
"میرا نیا کمپیوٹر" پرwaqas khan لکھتے ہیں: GALAXY COMPUTER thats enough ap logo k rates bahot zada hotay hai recently many Nvidia Geforce 8600 512mb
"میرا نیا کمپیوٹر" پرwaqas khan لکھتے ہیں: mere piyary bhaio mere ap sab sya request hai k please galaxy computers say kuch bhe na purchase
"اداسی" پررضوان نور لکھتے ہیں: بات تو غیر متعلق سی ہے مگر پھر بھی کیے دیتے ہیں کہ آپ کو اس ناچیز